ابنا: موصولہ اطلاعات کے مطابق شامی پارلیمنٹ کے نمائندے حسن شعبان بری نے کہا کہ شام میں اس وقت منظم دہشت گردی کا سلسلہ جاری ہے اور القاعدہ امریکہ، سعودی عرب اور قطر کے تعاون سے شام میں دہشت گردی کررہی ہے؛ اسی لئے شام میں مسلح دہشت گردوں کو اپوزیشن نہیں کہا جاسکتا۔ انھوں نے کہا کہ اس وقت شام میں القاعدہ سمیت امریکہ کے اتحادی ٹولے دہشت گرد منظم طورپر دہشت گردی کررہے ہیں۔شامی رکن پارلیمان نے کہا کہ پوری دنیا پر واضح ہے کہ شام کے خلاف امریکہ، سعودی عرب، قطر ، اسرائیل اور ترکی مسلح دہشت گردوں کی آشکارا حمایت کررہے ہیں اور انھیں جدید ہتھیاروں سے لیس کررہے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ شامی عوام اور حکومت نے مغرب نواز مسلح دہشت گردوں کا صفایا کرنےکا پختہ عزم کررکھا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔/110
